May ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • افغان فوجی اہلکاروں پر طالبان کا حملہ

افغانستان میں طالبان کے حملے میں سات ملکی فوجی اہلکار مارے گئے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے افغانستان کے صوبے پروان کے گورنر ہاؤس کی ترجمان وحیدہ شہکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز صوبے پروان کے سیاگرد علاقے میں افغان فوجی اہلکاروں پر طالبان کے حملے میں کم از کم سات فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

وحیدہ شہکار نے کہا کہ طالبان کی جانب سے کئے جانے والے اس حملے پر افغان فوجی اہلکاروں کی جوابی کاروائی میں خود طالبان گروہ کے افراد کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنگ پسند طالبان گروہ نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کا حکومت نے خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ یہ جنگ بندی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا مگر طالبان نے صاف طور پر افغان حکومت کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: افغانستان، حکومت جنگ بندی کی خواہشمند، طالبان کا انکار

ٹیگس