May ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی اور مسجدالنبی (ص) کے دروازے کھل گئے

کورونا وائرس کی وجہ سے مسجدالاقصی اور مسجدالنبی (ص) کو دو مہینے تک بند رکھنے کے بعد آج بروز اتوار نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا۔

فلسطین کے ادارہ اوقاف نے آج صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسجدالاقصی کو اینٹی وائرس اسپرے کرنے کے بعد آج بروز اتوار نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا۔

گزشتہ چند روز کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے قدس شہر کے کئی مذہبی مقامات اور مراکز کو کھول دیا گیا تھا تاہم مسجدالاقصی کو عید الفطر کے موقع پر بھی بند رکھا گیا تھا اور اعلان کیا گیا تھا کہ مسجدالاقصی عید الفطر کے بعد کھول دیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق مدینہ میں واقع مسجدالنبی (ص)  کو بھی دو مہینے تک بند رکھنے کے بعد آج بروز اتوار نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا۔

ٹیگس