Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں اینٹی کرپشن مہم پر اشرف غنی کی تاکید

افغانستان کے صدر نے تمام سرکاری اداروں میں اخلاقی و مالی بدعنواںی کے خلاف مہم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آریا نیوز کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز محمد اشرف غنی کی صدارت میں افغانستان کی کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا ،جس میں کابینہ کے سربراہ نے افغانستان کے تمام حکام اور گورنروں سے سرکاری اداروں میں کرپشن کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

اس سے قبل افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے مالی بدعنوانی کو اپنے ملک کی ایک اہم ترین مشکل قرار دیا اور اسے افغانستان کے لئے خطرے سے تعبیر کیا۔

افغانستان میں بد امنی، سرکاری دفاتر میں کرپشن، غربت اور منشیات ایسی چار بنیادی مشکلات ہیں جو گذشتہ انّیس برسوں سے افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کی بنا پر ملک کو اپنے گھیرے میں لئے ہوئے ہیں۔

ٹیگس