ترکی ایران کے خلاف پابندیوں کا مخالف ہے
Jun ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج استنبول میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے ایران اور ترکی کے دو جانبہ روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تاکید کی۔
ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے۔
مولود چاووش اوغلو نے کہا کہ علاقہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور ہمیں دہشتگردی اور دہشتگردانہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہئیے۔