Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • آہ صادق آل محمد

حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام سترہ ربیع الاول سن اسّی ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ اپنے پدر بزرگوار حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے بعد ایک سو چودہ ہجری قمری کو آپ نے اکتیس سال کی عمر میں امت کی ہدایت و رہنمائی کی الہی ذمہ داری سنبھالی اور آپ منصب امامت پر فائز ہوئے۔

صادق آلِ محمد (ص) کے لقب سے مںصوب، آسمان امامت و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہروں خاص طور سے مشہد میں فرزند رسول (ص) حضرت امام علی رضا (ع) اور قم المقدسہ میں آپ (ع) کی خواہر گرامی حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے حرم مطہر میں اہلبیت اطہار (ع) کے چاہنے والے آپ (ع) کے جد امجد کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کر رہے ہیں تاہم  کورونا وائرس کے سبب اس سال آپ کی شہادت کے سلسلے میں بڑے بڑے ماتمی جلوس اور اجتماعات منعقد نہیں ہو رہے ہیں۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  نے ہمیشہ عوام کو حکمرانوں کی بدعنوانیوں اور غلط حرکتوں کےعلاوہ غیر اخلاقی و اسلامی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ آپ نے عوام کے عقائد و افکار کی اصلاح اور فکری شکوک و شبہات دور کر کے اسلام اور مسلمانوں کی فکری بنیادوں کو مستحکم کرکے منزل مراد تک پہونچایا۔

آپ کی مقبولیت اور عوام میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خوف زدہ ہو کر ظالم عباسی خلیفہ منصور دوانیقی نے پچیس شوال سن ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو آپ کو زہر دے کر شہید کردیا۔

سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پر اپنے تمام ناظرین، سامعین اور آپ کے چاہنے والوں کی خدمت میں با دل مغموم تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہے۔

ٹیگس