Jun ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • شامی عوام کا عزم نے امریکی فوجیوں کو پسپائی پر مجبور کردیا

شام کے عوام نے امریکی فوجی کانوائے کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا

 شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الحسکہ کے علاقے الرمیلان کے ایک دیہات حربہ بینان کے لوگوں نے امریکی فوجی کانوائے کو اپنے دیہات سے گزرنے نہیں دیا اور پتھر مارکے اور نعرے بازی سے انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ اس سے قبل تل تمر کے علاقے میں تعینات شامی فوجیوں نے ایک امریکی فوجی کانوائے کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا تھا۔ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے فوجی شام کی قانونی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک میں موجود ہیں اور دندناتے پھرتے ہیں۔

شام میں امریکی فوج کی موجودگی کا مقصد اس ملک کے تیل اور قدرتی ذخائر کی لوٹ کھسوٹ کرنا ہے۔دمشق نے بارہا اعلان کیا ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی موجودگی اور اقدامات اس ملک پر غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔

ٹیگس