ویسٹ بینک کے الحاق کی سازش، دنیا میں غم و غصہ + ویڈیو
فلسطینیوں نے صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصاویر کو نذر آتش کر دیا۔
صیہونی حکومت پہلی جولائی سے امریکی صدر ٹرمپ کی حمایتوں کے بل پر غرب اردن کی تیس فیصد سے زیادہ زمینوں پر باقاعدہ قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ فلسطینی استقامتی گروہ، صیہونی حکومت کے اس اقدام کو فلسطینیوں کے خلاف سینچری ڈیل کے نام سے امریکہ کی شرمناک سازش کا ایک حصہ سمجھتے ہیں اور اسی بنا پر امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کا تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
صیہونی حکومت کے اس ممکنہ اقدام پر پوری دنیا میں غم وغصہ ہے۔
یورپی یونین سے لے کر دنیا کے سبھی ممالک نے اسرائیل کو ویسٹ بینک کے الحاق کی بابت خبردار کیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ صیہونی وزیر اعظم دنیا کے انتباہ کو سنیجیدگی سے لیتے ہیں یا پھر علاقے کو پھر ایک آگ میں جھونک دیں گے۔