Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۷ Asia/Tehran
  • بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں پر صیہونیوں کے حملے، دسیوں زخمی

مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے کئي علاقوں میں صیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر آنسو گیس کے گولے فائر کیے جس کی وجہ سے دسیوں فلسطینیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی شہر ابو دیس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں تیئس فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صہیونی فوج کے حملوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے تیرہ فلسطینی شدید زخمی ہوگئے اور تین افراد جھلس گئے۔

فلسطینی ذرائع نے اسی طرح بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کے علاوہ براہ راست گولیاں چلا کر چھے افراد کو زخمی کردیا ہے۔ صہیونی فوجیوں نے کفر قدوم کے علاقے میں بھی فلسطینی مظاہرین کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پندرہ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ٹیگس