Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • قیام امن کے لئے علاقائی ممالک کا تعاون ضروری: افغانستان

افغانستان کی اعلی قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے ملک میں جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے کابل میں پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ خان سے گفتگو میں قیدیوں کے تبادلے اور امن مذاکرات کے بارے میں افغانستان کی اعلی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے نظریات پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان اور علاقے کے ملکوں کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دورہ پاکستان کے لئے پاکستانی سفیر کے دعوت نامے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب موقع پر اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

اس ملاقات میں پاکستان کے سفیر نے بھی کہا کہ اسلام آباد افغانستان میں قیام امن کے لئے کابل کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ٹیگس