سینئر عراقی صحافی کا قتل، داعش نے لی ذمہ داری + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i368790-سینئر_عراقی_صحافی_کا_قتل_داعش_نے_لی_ذمہ_داری_ویڈیو
عراق میں ایک سینئر صحافی ہشام الہاشمی کو ایک دہشت گردانہ کاروائی میں شہید کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۳:۳۳ Asia/Tehran

عراق میں ایک سینئر صحافی ہشام الہاشمی کو ایک دہشت گردانہ کاروائی میں شہید کر دیا گیا۔

ہشام الہاشمی پیر کی شام ایک عراقی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ بغداد کے زیونہ علاقے میں ان کے گھر کے سامنے ان کو قتل کر دیا گیا۔

موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح حملہ آوروں نے ان پر حملہ کرکے قتل کر دیا۔

عراقی ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے دفاعی امور کے اس عراقی تجزیہ نگار کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ہشام الہاشمی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے پر تاکید کی۔

عراقی صدر برہم صالح نے بھی ایک بیان جاری کرکے الہاشمی کے قتل کو ایک بھیانک اور منفور جرم قرار دیا ہے۔