Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دھماکہ، 14 جاں بحق و زخمی

افغانستان کے صوبے غزنی میں سڑک کے کنارے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔

آئی آر آئی بی نیوز کی رپورٹ کے مطابق غزنی کے گورنر ہاؤس کے ترجمان وحیدالله جمعه زاده کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا کہ جب ایک گاڑی جغتو شہر سے جا رہی تھی۔ دھماکے میں 6  شہری جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔ وحیدالله جمعه زاده کا کہنا ہے کہ دھماکہ طالبان نے کیا۔

افغانستان کی قومی سلامتی کی کونسل نے اس ملک میں ہونے والے دھماکوں اور ہلاکتوں پر کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان کے 16 صوبوں میں طالبان کے حملوں میں 68 شہری جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

 

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے براہ مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ 

ٹیگس