Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • عراق: الحشد الشعبی کے 10 جوان شہید و زخمی

عراق میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے جس کے دوران الحشد الشعبی کے 10 جوان شہید و زخمی ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق اور ایران کے سرحدی علاقے کو داعش دہشتگردوں سے پاک و صاف کرنے کے لئے ابطال العراق نامی آپریشن کلین اپ کے چوتھے مرحلے کے پہلے روز کل ہونے والے 2 بم دھماکوں میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور5 زخمی ہو گئے۔

اس آپریشن کے دوران پہلا دھماکہ حمرین کے علاقے میں ہوا جس میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور 5 جوان زخمی ہوئے اور ان کی 2 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ دوسرا دھماکہ امام شیخ بابا کےعلاقے میں ہوا جس میں انسداد دہشتگردی فورس کے 2 اہلکار زخمی ہوئے اور ان کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی۔ الحشد الشعبی نے صوبہ دیالی کے حاوی العظیم دیہی علاقے میں داعش کے 2 بموں کو ناکارہ بنا دیا۔

 

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے براہ مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس