Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • شام، روسی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے کئی ڈرون گرائے

شام میں روس کے حمیمیم فوجی مرکز کے اینٹی ایرکرافٹ سسٹم نے لاذقیہ میں کئی ڈرون طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

روس کے حمیمیم فوجی مرکز کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے فائرنگ کر کے لاذقیہ کے علاقے میں متعدد ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ڈرون طیارے دہشت گردوں کے تھے جو لاذقیہ کی فضا میں پرواز کر رہے تھے۔ شام میں طرطوس میں واقع بحری فوجی مرکز اور لاذقیہ میں حمیمیم فوجی مرکز روس کے اختیار میں ہے اور شام کی درخواست پر روس، دہشت گردوں کے خلاف جد وجہد میں دو ہزار پندرہ سے تعاون کر رہا ہے اور اسی تناظر میں مختلف مواقع پر شام میں واقع ان فوجی مراکز کو استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس