Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۶ Asia/Tehran
  • العربیہ ٹیلی ویژن چینل اسرا‏ئیل کے ہاتھوں کا کھلونا: حماس

غزہ کے داخلی امور کی وزارت نے سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل العربیہ کی جانب سے صیہونی حکومت کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام کے تحت فلسطین کی اسلامی مزاحمت کے بعض کمانڈروں کی گرفتاری کی تردید کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے داخلی امور کی وزارت نے سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل العربیہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ العربیہ ٹیلی ویژن چینل سعودی آلہ کار کے طور پر کام کر کے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کیلئے غلط اور جھوٹ پر مبنی پروپگنڈہ کرتی ہے۔

فلسطین کی سیاسی اور ثقافتی شخصیات نے کئی بارالعربیہ ٹیلی ویژن چینل کی اسرائیل کے ساتھ  ہم آواز ہونے پر کڑی نکتہ چینی کی۔

واضح رہے کہ العربیہ ٹیلی ویژن چینل نے آج دعوی کیا کہ حماس کے سیاسی شاخ القسام بریگیڈ کے 16 ارکان صیہونی حکومت کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام کے تحت گرفتار ہوئے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس