Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • اس سال سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج کر سکیں گے

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ملک میں مقیم ایک سو ساٹھ ممالک کے شہریوں کو رواں برس حج کے لئے منتخب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک سو ساٹھ ممالک کے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی تحقیقات کے بعد سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں برس حج کے لیے ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ٹوئٹر پر حرمین شریفین کے بیان میں کہا گیا کہ ہے وزارت حج نے سعودی عرب میں مقیم ایک سو ساٹھ ممالک کے شہریوں کو حج کے لیے چُن لیا ہے اور تمام منتخب امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دے دی گئی ہے۔

حج کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ دس جولائی مقرر کی گئی تھی اور اچھی صحت کو بنیادی نکتہ قرار دیا گیا تھا۔

حج پر مشرف ہونے والے عازمین میں ستر فیصد کا تعلق بیرون ممالک سے ہوگا جبکہ تیس فیصد سعودی عرب کے ہی شہری ہوں گے۔

سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اٹھائیس ذیقعدہ سے بارہ ذی الحجہ تک بغیر اجازت نامے کے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج کے مقامات میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر دس ہزار سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے چوبیس جون کو اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث عازمین کی تعداد کو محدود رکھتے ہوئے صرف سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لنکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس