یمن نے سعودی عرب پر پھر میزائل برسائے ۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i369108-یمن_نے_سعودی_عرب_پر_پھر_میزائل_برسائے_ویڈیو
سعودی ذرائع نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی خبر دی ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے ڈرون طیاروں اور یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس انصاراللہ کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے تھے۔اسی سلسلے میں سعودی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا کہ سعودی اینٹی میزائل سسٹم نے یمن کے میزائلوں کا مقابلہ کیا ہے۔ یہ حملے یمن پر پانچ برسوں سے جاری سعودی جارحیت کے جواب میں کئے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran