شام میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۸ Asia/Tehran
شام میں پارلیمانی انتخابات کے لیے آج پندرہ انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، شام کے عوام نے دو سو پچاس ارکان اسمبلی کے انتخاب کے لیے ملک کے تمام صوبوں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام سات بجے تک جاری رہی۔ بعض حلقوں میں قانون کے مطابق پولنگ کے وقت میں توسیع بھی کی گئی۔
شام کے پارلیمانی انتخابات کے لیے ایک ہزار چھے سو چھپن امیدوار میدان میں تھے جن میں دو سو خواتین بھی شامل ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link