بم دھماکے کے نتیجے میں افغان فوج کے تین کمانڈر جاں بحق
افغانستان کے صوبہ اروزگان میں ہونے والے بم دھماکے میں افغان فوج کے تین کمانڈرجاں بحق ہوگئے۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اروزگان کے گورنر کے ترجمان زرگی عبادی نے کہا کہ بدھ کو اروزگان کے خاص ضلع میں ایک بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں افغان فوج کے تین کمانڈر اور فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ زرگی عبادی نے اس دھماکے کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا ہے۔
طالبان نے دوحہ میں امریکہ کے نام نہاد امن سمجھوتے پر دستخط کے بعد افغانستان کے مختلف علاقوں میں اپنے حملے تیز کردیئے ہیں۔ اس درمیان جنوبی افغانستان میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر طالبان گروہ کے حملے میں سات پولیس اہلکار مارے گئے۔ قندہار پولیس کے بیان کے مطابق بدھ کو طالبان نے قندہار کے ضلع تختہ پل کے" ملیدپر" دیہات میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کچھ طالبان بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان گروہ گذشتہ دنوں صوبہ قندہار میں حملے کرتا رہا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link
7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4