Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • عراق کے وزیراعظم کا کامیاب دورہ ایران

عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ الکاظمی کا حالیہ دورہ ایران غیرملکی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلیے تھا۔

عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العبادی نے گزشتہ روز عراقی سرکاری نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الکاظمی کے دورہ ایران نے سابق وزرائے اعظم کے دوروں کی تکمیل کی جس کا مقصد عراق کے اعلی مفادات پر توجہ مرکوز کرنا اور خارجہ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

عراق میں النصر اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ بغداد کو اپنے بین الاقوامی تعلقات میں توازن قائم رکھنا چاہئے اور تنازعات سے دور رہنا چاہئے۔ کیونکہ یہ نہ صرف عراق کے مفاد میں ہے بلکہ خطے کے مفاد میں بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں جو ایران بین الاقوامی پابندیوں کا شکار ہے عراق کے پاس ایران کے ساتھ باہمی مفادات اور خودمختاری کے احترام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی گزشتہ ہفتے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں ایران کا دورہ کیا تھا۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

 

 

ٹیگس