Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran

یمن کی فوج کے ترجمان نے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب مار گرائے گئے امریکی ڈرون کو دکھایا گيا ہے۔

یمنی فوج نے اتوار کے روز دوپہر کے وقت بتایا تھا کہ اس نے سعودی عرب کی سرحد کے قریب جیزان صوبے کے حرض علاقے میں امریکہ کے ایک جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ یہ آر کیو-20 نوعیت کا ڈرون تھا اور اسے جاسوسی اہداف کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ انھوں نے یمنی فوج کے ائير ڈیفنس کے ہاتھوں مار گرائے جانے والے اس ڈرون کا ویڈیو اتوار کی شام اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کر دیا ہے۔ انھوں نے اس ہتھیار کی طرف کوئي اشارہ نہیں کیا ہے جس کے ذریعے اس امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا گيا ہے بلکہ صرف یہ لکھا ہے کہ ایک مناسب ہتھیار کے ذریعے یہ کارروائي کی گئي ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

:Whatsapp invitation link

10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

ٹیگس