Dec ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • مسلح افواج عوام کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی: ایران کی جنرل اسٹاف کمیٹی کا واضح بیان

ایران کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک و قوم کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

 سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلح افواج پوری تیاری اور اختیار کے ساتھ ملک اور عوام کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی اور اگر دشمنوں نے پھر کوئی غلطی کی تو ایسی کاری ضرب لگائی جائے گی جس کا تصور بھی ان کے ذہن میں نہیں ہوگا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایران کی مسلح افواج کی جنرل اسٹاف کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یقیناً دشمن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا، نفسیاتی جنگ، ظالمانہ پابندیاں اور اقتصادی جنگ شروع کرنے کے مذموم منصوبے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

 

ٹیگس