شام میں دہشتگردوں کے قافلے پر ڈرون حملہ کئی دہشتگرد ہلاک
شام کے شمالی شہر ادلب میں دہشتگردوں کے ایک قافلے پر ہونے والے ڈرون حملے میں کئی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم ڈرون نے آج شام کے شمالی شہر ادلب کے مضافاتی علاقے میں القاعدہ کی ذیلی دہشتگرد تنظیم حراس الدین کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس گروہ کا سرغنہ ابویحیی الازبکی اور کئی دیگر دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیم حراس الدین کے قافلے میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ ہوا جس کی وجہ سے گاڑی میں بیٹھے 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کو شکست دی، مگر اب بھی ملک کے بعد علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عانصر سرگرم عمل ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg