Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی اڈے پر پھر حملہ ہوا

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کے فوجی حصے پر 3 راکٹ داغے گئے ہیں۔

آئی آر آئی بی نے عراق کے خبری ذرائع کے حوالے سے  رپورٹ دی ہے کہ کاٹیوشا راکٹ بغداد ایئر پورٹ کے اس حصے میں داغے گئے جہاں داعش کا نام نہاد مقابلہ کرنے کے لئے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔ ابھی اس واقعے کی تفصیلات اور ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران  بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح التاجی اور البلد کے امریکی دہشتگردی کے مراکز پر کئی راکٹ داغے گئے۔

عراقی عوام اور سیاسی اور مذہبی جماعتیں، ملک سے فوری طور پر امریکی دہشتگردوں کا انخلا چاہتے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ بھی تین جنوری کو عراق سے فوری طور پر امریکیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کر چکی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس