خواتین کی اعلی کونسل تشکیل دی جائے: افغان صدر
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
افغانستان کے صدر نے افغان خواتین کی اعلی کونسل کی تشکیل کا فرمان جاری کر دیا ہے
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان خواتین کی اعلی کونسل کی تشکیل کا مقصد خواتین کو مضبوط بنانا، خواتین کے حقوق کی بحالی اور اس کے فروغ کے لئے داخلی و بین الاقوامی شرکاء کے درمیان یکجہتی پیدا کرنا، خواتین کے حقوق کے سلسلے میں منصوبہ بندی اور بین الاقوامی معاہدوں پرعمل درآمد اور ان کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا ہے۔ اس کونسل کی سربراہی صدر اشرف غنی کریں گے۔
اس کونسل میں صوبوں میں خاتون مشیروں، حقوق نسواں کے حامی اور شہری سماج کے نمائندوں سمیت چھبیس سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔