موساد کے ڈائریکٹر کی امارات کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ موساد کے ڈائریکٹر نے عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی ہے۔
رائٹر کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن نے آج ابوظبی میں امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن کل بروز پیر متحدہ عرب امارات کے حکام سے گفتگو کرنے کیلئے ابو ظہبی پہنچے تھے۔
پچھلے ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے معاہدے کے بعد اسرائیل کے کسی سرکاری عہدیدار کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔
بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل اور امارات کے مابین روابط کی برقراری میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اکثرذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن اسرائیل اور امارات کے مابین تعلقات کی برقراری کیلئے کئي مرتبہ ابو ظہبی کا دورہ کر چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b