Aug ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • کربلا کے سورما ہمارے نمونہ ٔ عمل ہیں: سید حسن نصراللہ

سید حسن نصر اللہ نے صیہونی حکومت کو علاقے کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اسلامی کیلینڈر کے نئے سال اور مہینے محرم الحرام کے آغاز پر لبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانان عالم بالخصوص لبنانی عوام سے اپیل کی کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے ماضی اور اسکی تشکیل کے طریقہ کار کے بارے میں ضرور مطالعہ کریں اس لئے کہ فلسطین اور اسکے غاصبوں کی تاریخ کا مطالعہ صیہونی دشمن کے مقابلے کے لئے ضروری ہے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے امریکی حکومت کو ایک نسل پرست اور وحشی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی بنیاد ظلم و ستم اور عدم مساوات پر ڈالی گئی ہے۔

نصر اللہ نے حکومتِ برطانیہ کو بھی صیہونیوں کی غلام حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ لندن نے خود کو صیہونیوں کے سامراجی اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لئے وقف کر دیا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے فرزند رسول سید الشہدا امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کو عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسلام ایسی ہستیوں سے لبریز ہے جنہیں نمونہ عمل بنا کر ایک مطلوب زندگی رقم کی جا سکتی ہے۔

ٹیگس