Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • ’’غاصب‘‘ کا پہلا طیارہ ’’غدار‘‘ کے یہاں اترا ۔ تصاویر

گزشتہ روز قبلۂ اول کے غاصب، صیہونی ٹولے کے مرکز تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے سے پہلا طیارہ اڑ کر قبلۂ اول کے کے غدار متحدہ عرب امارات کے ابو ظہی ہوائی اڈے پر اترا۔ اس پرواز میں شیطان بزرگ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر بھی صیہونی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔ حال ہی میں امریکی صدر کی کوششوں کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی ٹولے کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے بعد امارات نے قبلۂ اول کو پشت دکھاتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیگس