طالبان بد امنی پر مصر، ۲۵ نہتے افغان شہری اغوا
Sep ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
طالبان نے 25 نہتے افغان شہریوں کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا ہے۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کی کونسل رکن فاطمہ رحیمی نے بتایا ہے کہ طالبان نے غزنی کے علاقے قرہ باغ سے 25 نہتے افغان شہریوں کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت نے اس علاقے میں مزید فوجی نہ بھیجے تو تمکی کا علاقہ طالبان کے قبضے میں آ جائیگا۔
طالبان ایسے وقت میں شہریوں کو اغوا اور اُن پر حملے کر رہے ہیں کہ ابھی حال ہی میں قطر میں طالبان نے ایک معاہدے پر دستخط کر کے ہر قسم کے حملوں اور پر تشدد کارروائیوں سے ہاتھ کھینچ لینے کا وعدہ کیا تھا۔