Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • شام میں اجتماعی قبروں کا انکشاف، 57 فوجیوں کی لاشیں برآمد

شامی ذرائع اس ملک میں دہشتگردوں کے زیر کنٹرول رہ چکے علاقوں میں دو اجتماعی قبروں کے دریافت ہونے کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی صوبے رقہ میں دریافت ہونے والی ان دو اجتماعی قبروں سے 57 فوجیوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں دہشتگرد ٹولے داعش نے پھانسی دی تھی۔

دریافت ہونے والی لاشوں کو ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنے کیلئے حلب کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی دہشتگرد گروہوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے درجنوں اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں۔

دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کو شکست دی، مگر اب بھی ملک کے بعد علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عانصر سرگرم عمل ہیں۔

ٹیگس