مشرقی ایشیا کے لئے اسرائیلی طیاروں کی پرواز پر سعودی عرب اور بحرین کی موافقت
Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ کے داماد کوشنر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین نے مشرقی ایشیا کے لئے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضاؤں سے گذرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ٹی آر ٹی نیوز ویب کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے داماد نے بدھ کی رات اعلان کیا کہ سعودی عرب اور بحرین نے اسرائیلی طیاروں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ مشرقی ایشیا کی سمت جانے کے لئے ان ملکوں کے فضائی حدود استعمال کر سکتے ہیں ۔کوشنر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل ، پندرہ ستمبر کو امریکی صدرٹرمپ کی موجودگی میں اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے سمجھوتے پر دستخط کردیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات نے تیرہ اگست کو صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے سمجھوتے کا اعلان کیا تھا۔پورے عالم اسلام نے متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔