Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۳ Asia/Tehran

صیہونی ٹولے کے چینل ۱۲ نے امارات اسرائیل نام نہاد صلح معاہدے کے بارے میں ایک ویڈیو نشر کر کے اماراتی ولیعہد بن زائد کا مذاق اڑایا ہے۔

اس ویڈیو میں دو لوگوں کو دکھایا گیا ہے جس میں ایک صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو ہے جبکہ دوسرا اماراتی ولیعہد بن زائد ہے جو ایک عاشق جوڑے کی شکل میں ایک دوسرے کے قریب بیٹھے ہوئے امن و صلح کے بارے میں ایک گانا گا رہے ہیں۔ عجیب بات یہ کہ ان دونوں کو ایک جنگی جہاز ایف ۳۵ کے اوپر بیٹھے دکھایا گیا ہے  اور دونوں طیارے پر بیٹھے بار بار ’’نئی صلح، نیا جہاز‘‘ دہرا رہے ہیں۔

اسکے علاوہ یہ کہ اس فلم میں ایک اور چبھتا ہوا اشارہ کیا گیا ہے جس میں دبئی کو غزہ کے اطراف میں بسی غیر قانونی صیہونی بستیوں سے تشبیہ دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی ٹولہ دبی کے اطراف میں رہنے والوں کے لئے بھی امن و سلامتی کا پیغام لے کر آئے گا!

یہ جملہ در حقیقت اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ کی سرحدوں کے قریب بسی صیہونی بستیوں کی سکیورٹی کو ہی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب تک وہ فلسطینی راکٹوں کا مقابلہ کر کے غاصب صیہونیوں کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکی ہے!

ایک طرف جنگی طیارے کے اوپر بیٹھ کر امن و صلح کے  بارے  میں گانا گانا اور دوسری طرف بن زائد کو ایک دلربائی کرتی خاتون کی شکل دینا، یہ وہ باتیں ہیں جن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ غاص صیہونی ٹولے نے اماراتی شہزادے کا مذاق اڑایا ہے۔

 

 

ٹیگس