Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran

غزہ کے عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے صیہونی حکومت کے ساتھ بحرینی حکومت کے سازشی معاہدے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غزہ کے عوام نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر اسرائیلی حکومت کے ساتھ بحرینی حکومت کے سازشی معاہدے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اسی طرح بحرین کے عوام نے بھی صیہونی حکومت کے ساتھ حکومت کے شرمناک معاہدے کی مذمت میں مظاہرے کئے۔

بحرینی مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز تھے جن پر صیہونی حکومت کے ساتھ بحرینی حکومت کی مجرمانہ سازش کے خلاف نعرے درج تھے۔

بحرین کی الوفاق پارٹی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بحرینی عوام سرکوبی، تشدد اور جیل میں بند کئے جانے کے باوجود، صیہونی حکومت کے ساتھ سازش کو خیانت سمجھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے منگل کی رات وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کی موجودگی میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کردئے۔

ٹیگس