اسرائیل سے تعلقات کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے جاری
بحرین کے عوام نے ایک بار پھر ملک پر مسلط شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مذمت کی ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق بحرین کے عوام نے مسلسل نویں دن بھی شاہی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے خلاف مظاہرے کیے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجتی کا اعلان کیا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھتے تھے جن پر اسرائیل سرطانی پھوڑا ہے، اسرائیل کو نابود ہونا ہے، صیہونی حکومت غیر قانونی ہے جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ منگل کو فلسطینی کاز سے غداری کرتے ہوئے، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موجودگی میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی مکمل برقراری کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لئے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اقدامات کی پوری اسلامی دنیا میں بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔