Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • قطر نے بھی عرب لیگ کی صدارت سے انکار کیا

قطر نے فلسطین کی جگہ عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

فلسطین کے بعد اب قطر کی حکومت نے بھی عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس سے قبل فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عرب لیگ کو امریکہ کی آلہ کار اور مردہ تنظیم قرار دیتے ہوئے عرب لیگ کی صدارت سے استعفی دے دیا تھا۔

اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان معاہدوں کی مذمت نہ کرنے پر فلسطین نے عرب لیگ کی صدارت سے احتجاجی طور پر الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے پندرہ سمتمبر کو فلسطینی امنگوں سے غداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سلسلے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کر دیئے۔

ان دونوں عرب ملکوں کے اس اقدام پر عالم اسلام کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

ٹیگس