Oct ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۷ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گرد امریکا کے ہتھکنڈے ہیں: فیصل المقداد

شام کے نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردوں کو مغربی ایشیا میں امریکا کا سستا حربہ قرار دیا اور شام سے امریکیوں کے انخلا پر تاکید کی۔

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے شام کے الوطن اخبار سے گفتگو میں شام کے خلاف امریکا کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں اور اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام کے خلاف امریکا کی جارحانہ پالیسیاں بدستور جاری ہیں اور امریکا یہ سب کچھ دہشت گردوں کے ذریعے کرتا ہے۔

شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شام ایک خود مختار ملک ہے اور اسرائیل کی خدمت اور دہشت گردوں کی مدد کے لئے کی جانے والی امریکی سازشوں کا راستہ روکنے کی توانائی رکھتا ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ امریکا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے غیر قانونی طورپر شام میں موجود ہے۔

امریکا، شام کے مشرقی علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود ہے اور اس علاقے میں دہشت گردوں کی مدد کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی شام پر پابندیاں عائد کرکے اس ملک کی تعمیر نو کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔

ٹیگس