Oct ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
  • مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

گزشتہ ہفتوں کی طرح اس سنیچر کو بھی صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرہ ہوا۔

سنیچرکے روز درجنوں لوگوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم بینیامن نیتن یاہو کے خلاف ان کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ پچھلے کئي ہفتے سے مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ، اسرائيلی وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے مرکز میں تبدیل ہو چکی ہے۔ بعض دنوں میں دس سے بیس ہزار لوگوں نے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔ البتہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں کورونا وائرس کے سبب عائد کی گئي پابندیوں کی وجہ سے مظاہرین کی تعداد کم ہو کر تقریبا دو ہزار رہ گئي ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران عائد کی گئي پابندیوں میں کسی بھی شخص کو اپنے گھر سے ایک کلو میٹر سے زیادہ دور جانے کی اجازت نہیں ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے میں نیتن یاہو کی کمزور کارکردگي اور نیتن یاہو کی بدعنوانیوں کے خلاف کئي ہفتے سے لوگ ان کے گھر کے باہر مظاہرے کر رہے ہیں۔

ٹیگس