امریکی سفارت خانے کے میزائل سسٹم کے تجربے سے بغداد کے عوام میں ایک بار پھر وحشت
بغداد میں امریکی سفارت خانے میں خطرے کے سائرن اور میزائل دفاعی سسٹم کے تجربے کے لئے جنگی وسائل کے استعمال کی آوازوں سے اس شہر کے عوام پر ایک بار پھر وحشت طاری ہو گئی ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے خصوصی دستے نے اتوار کے روز جنگی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بغداد میں امریکی سفارت خانے میں سی آر اے ایم نامی جدید دفاعی میزائل سسٹم کا تجربہ کیا ہے۔اس سے قبل امریکی سفارت خانے میں گذشتہ ہفتے بھی ایسا ہی تجربہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پورے بغداد میں خوفناک آوازیں گونجیں اور لوگوں پر وحشت طاری ہو گئی۔
بغداد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے اب تک اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ اس قسم کا اقدام عراق کی حکومت سے ہم آہنگی کے ساتھ عمل میں لایا جا رہا ہے یا نہیں۔عراق کے بیشتر سیاسی رہنماؤں کا خیال ہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ سیاسی نمائندہ دفتر سے کہیں بڑھ کر ایک فوجی مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے جو پورے عراق اور بغداد کی سلامتی کے لئے خطرہ بھی بن گیا ہے۔