Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • عبداللہ عبداللہ منگل کو ہندوستان کا دورہ کریں گے

افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ ہندوستانی حکام سے تبادلۂ خیال کے لیے نئي دہلی کا دورہ کریں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ عبداللہ افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کا سربراہ بننے کے بعد اپنے پہلے دورۂ ہندوستان میں منگل کے روز نئي دہلی پہنچیں گے۔ وہ ہندوستان کے اعلی حکام سے افغانستان میں امن کے عمل اور علاقائي اور عالمی تعاون و تعلقات کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں گے۔ عبداللہ عبداللہ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا بھی دورہ کیا تھا اور اس ملک کے صدر، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور دیگر حکام سے افغانستان میں امن کی کوششوں کے بارے میں مذاکرات کیے تھے۔

ان کا دورۂ ہندوستان بھی بین الافغان امن مذاکرات کے تناظر میں ہوگا۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ افغانستان کے امن کے عمل میں اقلیتوں، خواتین اور سماج کے کمزور طبقوں کے مفادات کا تحفظ کیا جانا چاہیے اور پورے افغانستان اور اس کے اطراف کے علاقوں میں تشدد اور شدت پسندی کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

ٹیگس