افغان فوج کے ساتھ جھڑپ میں طالبان کمانڈر ہلاک
افغان فوج کے ساتھ جھڑپ میں طالبان کا ایک مقامی کمانڈر اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
صوبہ بدخشان کے پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ افغان فوج اور طالبان کے درمیان یہ جھڑپ اتوار اور پیر کی درمیانی رات جرم سٹی میں اس وقت ہوئی جب طالبان نے شہرپر اچانک حملہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کی بروقت جوابی کارروائی کے بعد طالبان عناصر علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔
بدخشان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں طالبان کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اور اس کا مقامی کمانڈر قاری صابر اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ اس لڑائی میں طالبان کا ایک اور اہم کمانڈر قاری شمس اللہ اور اس کے چار دیگر ساتھی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بدخشان صوبہ مشرقی افغانستان کے بدامنی والے صوبوں میں سے ایک ہے جہاں طالبان اور بعض دوسرے دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے لغمان کے گورنر کے قافلے کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد مارے گئے اور پچیس زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئیں۔