Oct ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • ہلمند میں کار بم دھماکہ

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں کار بم دھماکے میں چار افراد مارے گئے ہیں۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عمر زواک نے کہا کہ جس وقت ضلع نہر سراج میں یہ دھماکہ ہوا ٹھیک اسی وقت افغان فوجی چوکی میں بھی دھماکہ کیا گیا جس میں تین افغان فوجی زخمی ہوگئے ۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے بھی آج ضلع گرشک میں ایک کار بم دھماکے کو ناکام بنا دینے اور اس کے عامل کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبہ قندہار کے ضلع میوند میں بھی ایک کار بم دھماکے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اس کارروائی میں دھماکہ کرنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب افغانستان کے صوبہ زابل میں طالبان کے حملے میں سات افغان سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں ۔افغان ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ زابل کے ضلع صفا میں افغان سیکورٹی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات سیکورٹی اہلکار مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹیگس