Oct ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  •   صیہونی حکومت کی حساس تنصیبات تحریک استقامت کے نشانے پر ہیں

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس بٹالینز نے صیہونی حکومت کے ساتھ آئندہ ہونے والی ممکنہ جنگ پر سخت انتباہ دیا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کے ترجمان ابوحمزہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ آئندہ ہونے والی ممکنہ جنگ میں اسرا‏ئیلی  حکومت کی حساس تنصیبات مزاحمتی قوت کے نشانے پر ہیں اور اس جنگ کو مختلف جدید جنگی ٹیکٹک سے لڑا جائے گا۔

انھوں نے زور دے کر کہا  کہ سرایا القدس کا اصل اسٹریٹیجک مقصد سرزمین فلسطین کو آزاد کرانا ہے اور اس نے غاصب صیہونیوں کے تمام سامراجی منصوبوں کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے بھی منگل کی رات اعلان کیا کہ جہاد اسلامی فلسطین صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کے راستے پر گامزن ہے اور تحریک استقامت کی بدولت فلسطینی قوم یقینا کامیاب ہوگی۔

انھوں نے تمام فلسطینی مجاہدوں سے اپیل کی کہ وہ ہوشیار و چوکس رہیں اور فلسطین کو آزاد کرانے کی کسی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

 

ٹیگس