Oct ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • غاصب کی غدار سے گفتگو، مختلف شعبوں میں تبادلۂ خیال کیا

غیر ملکی خبری ذرائع نے صیہونی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور عرب امارات کے امیر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے مابین ٹیلیفونی گفتگو کی خبر دی ہے۔

عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور عرب امارات کے امیر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے گفتگو کی جس میں اقتصادی، تجارتی، سیاحتی، توانائی، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کی موجودگی میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کر دئے ہیں۔

عالم اسلام بالخصوص فلسطینی قوم نے عرب امارات کے اس اقدام کو بیت المقدس قبلۂ اول اور فلسطینی کاز کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی و صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کے تحت عرب اسرائیل دوستی منصوبے کا امریکی صدر ڈونلڈ کی نگرانی میں باضابطہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے جس میں اب تک عرب امارات اور بحرین شامل ہو چکے ہیں جبکہ مزید متعدد عرب اور غیر عرب اسلامی ممالک اسرائیل کے ساتھ دوستی کے اظہار و اعلان کے لئے آمادہ ہیں جن میں سعودی عرب، مصر، عمان اور سوڈان بھی شامل ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ٹیگس