فلسطین کی سرایا القدس نے ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے فوجی بازو سرایا القدس بریگیڈ نے صیہونی جیل میں ایک فلسطینی قیدی کی حالت خراب ہونے کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
القدس بریگیڈ نے فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کی حالت بگڑنے سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں پوری طرح الرٹ رہنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کے وکیل احلام حداد نے کہا ہے کہ الاخرس نے فلسطینی عوام کو وصیت کی ہے کہ اپنے وطن کا دفاع کرتے رہیں۔
صیہونی فوجیوں (دہشتگردوں) نے جمعے کو ماہرالاخرس کو اسپتال سے نکال کر جیل میں منتقل کر دیا جبکہ ان کی حالت نازک ہے۔
انچاس سالہ الاخرس جو شہر جنین کے رہنے والے ہیں انھیں صیہونی حکومت نے ستائیس جنوری کو وجہ بتائے بغیر گرفتار کر لیا تھا۔ ماہر الاخرس اور ان کے ساتھ کئی قیدی اپنی بلاجواز گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں۔
فلسطینی گروہ، اس سے پہلے بھی ماہر الاخرس کی خراب جسمانی صورت حال اور اس کے نتائج کے سلسلے میں خبردار کر چکے ہیں ۔