صیہونی حکومت کی فوجی مشقیں
صیہونی حکومت کی فوج نے حزب اللہ لبنان سے ممکنہ جنگ کی مشقیں کی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ لبنان کے نقلی و جعلی ٹھکانوں کو بنا کر وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں کیں۔
کئی دنوں تک چلنے والی یہ فوجی مشقیں اتوار کو شروع ہوئی تھیں جسے ڈیڈلی ایرو کا نام دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے رواں سال اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم کورونا وبا اور داخلی مسائل کو دیکھتے ہوئے اس کی سطح کافی کم کر دی گئی ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں میں شمالی علاقوں کو مد نظر رکھ کر ہیڈکواٹرز اور کمانڈ سینٹر بنائے گئے ہیں اور جنگ کی صورت میں کمیونیکیشن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فوجی مشق کا مقصد، فوج کے حملوں کی توانائی کو بہتربنانا اور جنگ کے سبھی طریقوں کا تجربہ کرنا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اسرائیل سے دو جنگیں کی ہیں اور دونوں ہی جنگوں میں اسرائیل کو شکست فاش ہوئی ہے۔