کابل میں ایک بار پھر بم دھماکہ
Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے لرز اٹھا۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے کہا ہے کہ شہر کابل کے پندرہویں سیکورٹی زون کے ترہ خیل علاقے میں الیکٹرو میگنیٹک بم کے ذریعے افغان فوجیوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر شہر کابل میں یہ دوسرا دہشتگردانہ حملہ ہے ۔ کابل یونیورسٹی پر پیر کو دوپہر کے بعد ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں بائیس افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں اکثر طالبعلم تھے ۔