Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  •  کابل میونسپلٹی نے سینیما پارک کی عمارت منہدم کردی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی میونسپلٹی نے مخالفتوں کے باوجود شہر کے سینیما پارک کی عمارت کو منہدم کر دیا۔

اطلاعات مطابق کابل کی میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح کے کہنے پر کیا گیا ہے۔ کابل میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ یہ عمارت پچاس سال قبل تعمیر کی گئی تھی اور اب اسکی تعمیر نو کا امکان نہیں تھا، اس لئے اسکو منہدم کر کے اسکی جگہ ایک نیا ثقافتی مرکز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابل میونسپلٹی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی کے مشیر اعلیٰ برائے ثقافتی امور نے اس تاریخی عمارت کے انہدام کو ایک ہفتے کے لئے ملتوی کرنے کی بات کہی تھی۔ میونسپلٹی کے اس اقدام پر ’’افغان فلم‘‘ کے سربراہ صحرا کریمی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ ، ثقافت اور فن و ہنر کو منہدم کرنے کے مترادف قرار دیا۔

افغانستان کے اداکاروں، فنکاروں اور ثقافتی میدان میں سرگرم عمل افراد کی جانب سے کابل میونسپلٹی کے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔

ٹیگس