Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • بحرین، پانچ دہائیوں تک وزیر اعظم رہنے والے خلیفہ کا انتقال

بحرین کی شاہی حکومت کے منصوب کردہ وزیرا‏عظم امریکہ میں انتقال کرگئے۔

 بحرین کے وزیر ا‏عظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کے انتقال پر شاہ بحرین نے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے، جبکہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں تین دن کی تعطیل رہے گی۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا آج صبح امریکہ کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا، ان کی میت تدفین کے لئے بحرین لائی جا رہی ہے۔

 بحرین کے شاہی دربار سے وابستہ ذرائع کے مطابق وزير اعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کے تدفین کے مراسم بہت ہی محدود رکھے گئے ہیں اور صرف قریبی افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

چوراسی سالہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ 1971 سے بحرین کی وزارت عظمی کے عہدے کے مالک تھے۔

واضح رہے کہ بحرین میں سعودی دست نگر اور مغرب نواز آل خلیفہ خاندان کی حکومت ہے جس نے حال ہی میں مسلمین کے قبلۂ اول بیت المقدس کے ساتھ غداری کرتے ہوئے غاصب صیہونی ٹولے کے ساتھ اپنے پرانے تعلقات کو قانونی شکل دے دی ہے۔

گزشتہ کئی برسوں سے آل خلیفہ کی مورثی حکومت کے خاتمے کے لئے پرامن عوامی تحریک چلائی جا رہی ہے اور عوام آزادی اظہار رائے جیسے اپنے بنیادی حقوق کے لئے صدائے احتجاج بلند کئے ہوئے ہیں تاہم آل خلیفہ حکومت انکی جارحانہ سرکوبی پر مُصِر ہے۔

 

  

 

 

 

ٹیگس