Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے الحاق کا صیہونی منصوبہ

اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والے ممالک کے دعووں کے برخلاف غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن کے الحاق کی پالیسی کو ایک دن کے لئے بھی ترک نہیں کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں قدس شہر کے جنوبی علاقے میں نئی یہودی کالونی کی تعمیر کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونالڈ کی باقی ماندہ مدت صدارت کے دوران صیہونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل میں کوشاں ہے۔

اس بیان میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ اب روايتی انداز میں سیاسی بیان پر اکتفا نہیں کیا جائے گا، بیان میں کہا گیا ہے کہ اب عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ غاصبوں سے بازخواست کرے۔

ادھر غرب اردن میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق خبریں گشت کر رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں ایک اسرائیل وفد نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔

تحریک حماس نے اپنے ایک بیان متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔      

 

ٹیگس