کابل یونیورسٹی دہشتگردانہ حملہ، ایک ملزم ہلاک ایک گرفتار
Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل کی یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دوسرے اور تیسرے نمبر کے ملزم عناصر کو ہلاک اور گرفتار کر لیا گیا۔
افغانستان کی آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ کابل یونیورسٹی پر حملے کے دوسرے نمبر کا ملزم احمد جو صوبے پکتیا چلا گیا تھا، پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کے تیسرے نمبر کے منصوبہ ساز اور ملزم عادل کو گرفتار کر لیا گیا۔
چند روز قبل افغان سیکورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل کابل یونیورسٹی پر کئے جانے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں کم از کم بائیس افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہو گئے تھے، جاں بحق و زخمی ہونے والوں میں بیشتر کابل یونیورسٹی کے طلبا شامل ہیں۔