Nov ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • مراکش کی جمہوری صحرا کو وارننگ

شاہ مراکش نے کہا ہے ملک کی سالمیت کو لاحق ہر خطرے کا بھرپورجواب دیا جائے گا

مراکش کے بادشاہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مغربی صحرا میں ملک کی سالمیت کو لاحق ممکنہ خطرے  کا بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مغربی صحرا میں مراکش اور پولیساریو فرنٹ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر محمد ششم نے خبردار کیا ہے کہ ہم جنگ بندی کے پابند ہیں تاہم ہمارے ہم وطنوں کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو ہم اپنے دفاع کے قانونی حق کے تحت بھرپور جواب ديں گے۔

پولیساریو محاذ نے اعلان کیا ہے کہ مراکش 1991 کی جنگ بندی کے معاہدے کا پابند نہیں ہے لہذا فرنٹ کی جانب سے مراکشی فوج کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے۔

 

 

ٹیگس